وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی
ایم) کے لیڈروں پر تبصرے کے خلاف آج راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹی کے ارکان
نے زبردست شور و غل اور ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ صفر کی کارروائی
نہیں چل سکی اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔صبح کارروائی شروع ہونے پر سی پی ایم کے سیتارام یچوری نے صدر کے خطاب پر
شکریہ تجویز پر بحث کا جواب دینے کے دوران وزیر اعظم کی طرف سی پی ایم کے
مرحوم لیڈروں کے تئیں نازیبا زبان استعمال کرنے اور حقائق كو توڑ مروڑ کر
پیش کرنے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ انہوں نے اصول 267 کے تحت نوٹس دیا
ہے۔اسی دوران ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ جس معاملے پر چیئرمین کل
اپنی رولنگ دے چکیں ہیں اس مسئلے کو آج ایوان میں نہیں اٹھایا جا سکتا ہے۔